ہومپاکستانسعودی ہیومین ریسورس کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے۔ جواد سہراب ملک (معاون...

سعودی ہیومین ریسورس کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے۔ جواد سہراب ملک (معاون خصوصی وزیراعظم)

ریاض:(ندیم شیر اعوان) سعودی عرب میں نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے جس میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے متعدد سعودی ہیومین ریسورس کمپنیوں سے معاہدے طے پائے ہیں

سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی لیبر کے لئے ایک بڑا ملک ہے جس میں پاکستانی لیبر کی تعداد کو بڑھانے کے لئے متعدد ہومین ریسورس کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں اور سعودی وزارت افرادی قوت نے بھی یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھایا جائے گا جواد سہراب ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے ذریعے لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ہمارے ورکرز بیرون ممالک بہتر روزگار حاصل کر سکیں ان کا مزہد کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سکولز سمیت دیگر اہم مسائل کو بھی جلد حل کر لیا جائے گا اور نگران حکومت اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے پریس کانفرنس میں ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ،رانا محمد معصوم اور نجم ثاقب بھی موجود تھے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں