ہومانٹرنیشنلاسرائیل کی سلامتی آزاد فلسطینی ریاست سے مشروط ہے، یورپی یونین

اسرائیل کی سلامتی آزاد فلسطینی ریاست سے مشروط ہے، یورپی یونین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
يورپی يونين کے خارجہ امور کے سربراہ یوزیپ بوريل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یہ بات انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک ویڈیو میٹنگ میں کہی۔ اس میٹنگ کے ایک تحریری خلاصے کے مطابق بوریل کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’’اسرائیل کی سکیورٹی کی بہترین ضمانت فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔‘‘

بعد ازاں خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بوریل نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت اور ’دوہرے معیارات‘ کے الزامات کے باعث مسلم ممالک میں یورپی یونین کے بارے میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو ہزاروں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پر ’زیادہ ہمدردی‘ کے اظہار کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں