ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

جنوبی افریقہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو نسل کشی کےالزام میں گرفتار کرے۔

جنوبی افریقہ کے سابق وزیر برائے مواصلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، خومبودزو انتشاوہنی نے بتایا ہے کہ ہالینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر نے گزشتہ ہفتے ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات کے لیے شکایت جمع کرائی ہے۔ انتشاوہنی نےکہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ بین الاقوامی برادری کے ایک بڑے حصے نے اسرائیلی جرائم کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں بہت سے اسرائیلی رہنماؤں کے توسط سے غزہ میں نسل کشی کے ارادے کا آشکارا اعلان بھی شامل ہے، ایسے میں ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو سمیت اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے گذشتہ مہینے غزہ میں اسرائيلی جرائم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے، اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ بعض خبروں کے مطابق آج اسرائیل نے بھی اپنا سفیر جنوبی افریقہ سے واپس بلا لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل دسیوں ہزار افراد نے جنوب مغربی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور غزہ میں نسل کشی اور طفل کشی کی مذمت کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں