ہومتازہ ترینبرکس غزہ پر حملے روکنے میں مدد کر سکتا ہے، روسی صدر

برکس غزہ پر حملے روکنے میں مدد کر سکتا ہے، روسی صدر

ناسکو (صداۓ روس)

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسرائیل فلسطین تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ریاستیں اور برکس گروپ کے ممالک تصفیے تک پہنچنے کی کوششوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک ورچوئل برکس سربراہی اجلاس میں پوتن نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے بحران کو خطے میں امریکی سفارت کاری کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا، جنگ بندی اور فلسطینی اسرائیل تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ اور برکس ممالک اور خطے کے ممالک اس کام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پہلے دیے گئے بیانات میں انہوں نے بارہا امریکی پالیسی پر تنقید کی، اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور فلسطینیوں کی حالت زار پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
گذشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں زمینی کارروائی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا جو ‘بالکل ناقابل قبول‘ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ’خوفناک‘ ہے کہ فلسطینی بچے بڑی تعداد میں مر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے بے ہوشی کی دوا کے بغیر کیے جانے والے آپریشن ’جذباتی‘ کر دیتے ہیں۔
ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کے فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کی وجہ سے فلسطینیوں کی ایک سے زائد نسلوں کی اپنے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کے ماحول میں پرورش ہوئی ہے، اور اسرائیلی اپنی ریاست کی سلامتی کی مکمل ضمانت نہیں دے سکتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں