ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے ٹوکیو شمبن کی 26 تاریخ کو جاری رپورٹ کے مطابق، اس سال جنوری تک ٹوکیو میں تعینات امریکی فوج کے یوکوٹا بیس میں نامیاتی فلورائڈ سے آلودہ 1.4 ملین لیٹر پانی سات ٹینکوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ایک ٹینک میں آلودہ پانی میں نامیاتی فلورائڈ کا ارتکاز 180،000 نینوگرام فی لیٹر سے متجاوز ہے جو جاپان کے زیر زمین پانی اور دریاؤں کے لئے 50 نینوگرام فی لیٹر کے عارضی حفاظتی معیار سے 3،600 گنا زیادہ ہے۔
امریکی فوج کی اندرونی دستاویزات کے مطابق ، “نامیاتی فلورائڈ آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کا واحد طریقہ (انسینی ریشن )جلانا ہے ، لیکن امریکہ میں اس کی اجازت نہیں ہے۔ متعلقہ معلومات کے مطابق امریکہ نے انسینی ریشن کے عمل کے دوران خطرناک مادوں کی پیداوار جیسے مسائل کی وجہ سے 2020 سے اس عمل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ لاگت کی بنا پر امریکی فوج کے پاس یوکوٹا بیس پر نامیاتی فلورائڈ آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں۔
ٹوکیو شمبن نے خبر دی ہے کہ یوکوٹا میں امریکی فوجی اڈے پر نامیاتی فلورائڈ سے آلودہ پانی طویل عرصے تک ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ، اور اگر یہ لیک ہوتا ہے تو ، یہ قریبی رہائشیوں کے استعمال کے زیر زمین پانی کو آلودہ کرسکتا ہے۔