ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک امریکی فوجی طیارہ اچانک جاپانی ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ سمندر میں گرتے ہی طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگ گئی۔ دریں اثنا جاپانی کوسٹ گارڈ نے بدھ کو بتایا کہ ایک امریکی اوسپرے فوجی طیارہ جس میں 8 افراد سوار تھے جاپانی جزیرے یاکوشیما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
جاپنی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں آٹھ افراد سوار تھے تاہم انہوں نے حادثے یا مسافروں کی قسمت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ رائٹرز کے مطابق جاپان میں امریکی افواج کے ترجمان کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بج کر 47 منٹ پر پیش آیا۔ تقریبا دو ہفتے قبل اسی طرح کے ایک حادثے میں 5 امریکی فوجیوں کی اس وقت ہلاکت ہوگئی تھی جب ان کا فوجی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بحیرہ جاپان میں حال ہی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔