ماسکو (صداۓ روس)
روسی قانون سازوں کے ایک گروپ نے ایک ترمیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام اسکولوں میں موبائل فونز کو پاس رکھنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے پچھلے مہینے اسکولوں میں موبائل فونوں کے استعمال پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پہلی بار پاس ہوا۔ جس میں اصل میں کہا گیا تھا کہ سیل فون کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح کے اقدامات متعدد دیگر ممالک میں نافذ کیے گئے ہیں، اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے اس سال کے شروع میں اس طرح کی پابندیوں کی وکالت کی تھی۔
آر آئی اے نووستی نے قانون سازی کے ایک مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں سیل فون پر مکمل پابندی کی سربراہی اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن اور ڈوما میں نمائندگی کرنے والی تمام جماعتوں کے سربراہان کر رہے ہیں۔