ہومانٹرنیشنلروسَ، ایران اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

روسَ، ایران اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

ماسکو (صدائے روس)
روسَ، ایران اور چین مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ایران، روس اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برازیل، عمان، بھارت اور جنوبی افریقا کو بھی بطور مبصر مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے بحری علاقے جسک میں سال کے آخر تک اعلیٰ صلاحیت کے حامل بھاری یونٹس تعینات کر دیے جائیں گے جب کہ بھاری جہازوں کی ملکی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ہم کونارک کے علاقے میں ایک بڑا بحری زون بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایڈمرل ایرانی نے ڈسٹرائر ڈیلمان کے بارے میں خطے کے ممالک کے مثبت ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ کیسپین میں تجارتی تبادلوں کا حجم اور جہاز رانی کا نقطہ نظر بدل گیا ہے لہذا دیلمان ڈسٹرائر کی تعمیر سے ایران کے تجارتی شعبے کو بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران ڈسٹرائر بنا سکتا ہے تو تجارتی جہاز بنانا یقینی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں