ہومتازہ ترینماسکو میں تعینات نئے پاکستانی سفیر روسی صدر کو اسناد پیش کریں...

ماسکو میں تعینات نئے پاکستانی سفیر روسی صدر کو اسناد پیش کریں گے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن 21 نئے سفیروں کی جانب سے اسناد پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے، جن میں غیر دوست ممالک کے سفیر بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان میں آسٹریلیا، جرمنی، یونان، برطانیہ، لکسمبرگ اور سویڈن کے سفیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسناد جنوبی کوریا، سلووینیا اور سنگاپور کے سفارت کار بھی پیش کریں گے۔

سی آئی ایس ممالک قازقستان اور ترکمانستان کے سفیروں کے علاوہ برونڈی، ایتھوپیا، مالی، گیمبیا، الجزائر، موریطانیہ، پاکستان، کویت، ترکی اور ڈومینیکن ریپبلک سمیت 10 مزید ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے اور اپنی اسناد روسی صدر کو پیش کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں