ہومروس'عورت قوم کا ورثہ کے عنوان سے ایک بڑے فورم کا...

‘عورت قوم کا ورثہ کے عنوان سے ایک بڑے فورم کا انعقاد کا اعلان

ماسکو (صدائے روس) عورت قوم کا اثاثہ، کے عنوان سے ماسکو میں 15 دسمبر کو ایک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے ساتھ ہی وائٹ کوئین2023′ کے نام سے ایک آل رشین مقابلہ حسن بھی منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ کے تعاون سے منعقد کی جائے گا۔
اس پروجیکٹ کی مصنفہ اور منتظم ماریہ لیوینا ہیں، جو ‘عورت قوم کا اثاثہ فورم تنظیم کی صدر ہیں۔
صدائے روس سے بات چیت کرتے ہوئے پروجیکٹ کی مصنفہ ، منتظم اورعورت قوم کا اثاثہ فورتنظیم کی صدر ماریہ لیوینا کا کہنا تھا کہ عورت قوم کا اثاثہ،’ فورم کا مقصد خواتین کی حقیقی اقدار اور ان کے کردار اور حقوق کو اجاگر کرنا ہیں ۔جو ملک اور دنیا میں ہم آہنگی کے لیے بنیادی طور پر ضروری ہے۔
آل روس “The White Queen دی وائٹ کوئین 2023” ایک منفرد پروجیکٹ ہے جو روایتی خوبصورتی کے مقابلوں کے تمام سانچوں کو توڑ دیتا ہے۔ خوبصورتی اور وقار کے اس مقابلے “دی وائٹ کوئین 2023” میں 20 دوشیزائیں اپنے حسن کا جادو جگائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں ماریہ لیوینانے کہا کہ اس مقابلے کا بنیادی مقصد ایک عورت کی روشن اور قابل مقام ہے، جس کی بدولت روس کے امیج کو بہتر بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی حیثیت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ مقابلہ ہر ایک کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ،خود کو ظاہر کریں، اپنی خوبصورتی اور کرشمہ پیش کریں، ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں شعبوں میں نئی ​​سطحوں تک پہنچنے کے مواقع کھولیں، اپنے پروجیکٹس پیش کریں اور ان کی طرف توجہ مبذول کریں۔

ماریہ لیوینا کہتی ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ اس طرح کا غیر روایتی مقابلہ حسن معاشرے میں ایک گونج پیدا کر سکتا ہے اور عوامی شخصیات اور عام لوگوں کی توجہ مبذول کر سکتا ہے اور پھر ہم اس منصوبے کے اہم مقاصد اور بنیادی انسانی اقدار جیسے پیار، شائستگی، مہربانی، دوستی، دیانت، عقیدت، ضمیر کا احیاء ان میں سے ہر ایک کے دلوں تک پہنچا سکیں گے۔ ماریہ لیوینا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ بچوں کی پرورش، بزرگوں کا احترام کرنے اور چھوٹوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں، تاکہ لوگ جینے سے خوفزدہ نہ ہوں، اور اپنے مادر وطن کی حفاظت اور مدد کا احساس کریں۔

ماریہ لیوینا سمجھتیں ہیں کہ مردوں کا کام نئی چیزیں بنانا، انقلاب لانا، دریافتیں، فتح کرنا اور جنگجو بننا ہے۔ عورت کا کام اپنے جنگجو کے زخموں پر مرہم رکھنا، بچوں کی بہترین پرورش کرنا اور قدیم روایات اور علم کو محفوظ رکھنا ہے۔ اسکے علاوہ اس فورم کا مقصد یہ بھی بتانا ہے کہ جہاں جنگ ہو وہاں بھی پیار سے جیو، وہاں یقین کرنا جہاں کوئی اُمید باقی نہ ہو ، اس وقت انتظار کریں جب کوئی انتظار نہ کرے۔
وائٹ کوئین 2023 کا مقصد روس کی مثبت شبیہ کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں