ہومتازہ ترینمغرب بات چیت پر آمادہ ہوگا تو یوکرین تنازع ختم ہوگا، روس

مغرب بات چیت پر آمادہ ہوگا تو یوکرین تنازع ختم ہوگا، روس

مغرب بات چیت پر آمادہ ہوگا تو یوکرین تنازع ختم ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے سفیر برائے کیف روڈین میروشنک نے سی ٹی وی ٹیلی ویژن کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرائنی تنازعہ مغرب کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ختم ہو جائے گا. روسی سفارت کار نے کہا کہ مذاکرات یقینی طور پر ہوں گے کیونکہ تمام لڑائیوں کا خاتمہ ہمیشہ بات چیت سے ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن ایک بات واضح ہے کہ یہ مذاکرات کٹھ پتلیوں سے نہیں ہوں گے. میروشنک نے کہا کہ مغرب اب تک امن معاہدے پر آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یہ نہیں کہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی سفارت کار نے زور دیا کہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط واضح ہیں کہ مذاکرات صرف یوکرین کی حقیقی قیادت سے ہوں گے نہ کے کٹھ پتلی افراد سے جو ابھی یوکرینی دارالحکومت میں بیٹھے ہیں. ان کا کہنا تھا یہ سب تب ہی ممکن ہے یوکرین کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے والے سب سپانسرز ختم ہو جائیں گے، جب یوکرین کے لئے مغربی سیاسی عزائم ختم ہو جائیں گے، جب یوکرین کے عوام بالآخر سمجھ جائیں گے کہ یوکرین میں موجودہ انتظامیہ یوکرین کی انتظامیہ نہیں ہے بلکہ کسی اور ملک کے لئے کام کررہی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں