ہومتازہ ترینروس 2030 تک ایک ہزار سے زیادہ طیارے بنانے کا ارادہ رکھتا...

روس 2030 تک ایک ہزار سے زیادہ طیارے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، صدرپوتن

روس 2030 تک ایک ہزار سے زیادہ طیارے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، صدرپوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سال کے آخر میں ہونے والی اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس ٢٠٣٠ تک ایک ہزار سے زیادہ طیارے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے طیاروں کی پیداوار خود تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ روس میں ملکی ساختہ طیاروں کی تیاری کے حوالے سے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں اور ہم ٢٠٣٠ تک ١٠٠٠ سے زیادہ اپنے طیارے بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر مقررہ وقت پر ہر حال میں عمل درآمد ہو جائے گا.

روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس میں اب سے ایسے طیارے تیار کئے جائیں گے جس میں تمام پارٹس بھی روسی ساختہ ہی ہوں گے یعنی کسی دوسرے ملک سے کوئی بھی پارٹس نہیں منگوے جائیں گا. روسی رہنما نے مزید کہا کہ روسی فضائی صنعت ایم سی اکیس مسافر طیاروں کی تیاری اور بعض دیگر روسی طیاروں میں روسی ساختہ انجنوں کو لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں