جاپان، امریکہ، آسٹریلیا اور فلپائن کی افواج میں مزید تعاون
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کی بری سیلف ڈیفنس فورس اور امریکہ، آسٹریلیا اور فلپائن کی افواج کے اعلیٰ افسران نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ہند بحرالکاہل خطے میں استحکام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ ان افسران نے جمعرات کے روز ٹوکیو میں جاپان کی وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ جی ایس ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف جنرل موری شیتا یاسُو نوری نے کہا کہ انہیں امید ہے یہ اجلاس اس بات پر تبادلہٴ خیال کے ذریعے کہ چاروں ممالک ہند بحرالکاہل خطے میں کیا دفاعی تعاون کر سکتے ہیں، خطے میں امن اور دفاعی صلاحیت کے لیے کام کرے گا۔ بحرالکاہل میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل چارلس فِلن نے کہا کہ کثیرالجہتی مذاکرات سے شرکاء کو تعلقات قائم کرنے اور مستقبل کے لیے اپنی کو ششوں میں یگانگت پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
مذکورہ افسران نے اپنے ممالک کے درمیان مشقوں سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہٴ خیال کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ چاروں ممالک کے اتنے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران نے بات چیت کا انعقاد کیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اپنی بحری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
جی ایس ڈی ایف اور امریکی فوج نے نومبر سے بدھ تک بڑے پیمانے پر کمانڈ پوسٹ مشقیں کیں جن کا مقصد جاپان کے لیے دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلی بار ان مشقوں میں شمولیت کی اور فلپائن نے ان کا معائنہ کیا۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://accounts.binance.com/si-LK/register-person?ref=V2H9AFPY