ہومپاکستانغزہ سے اظہار یکجہتی، پاکستان میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی...

غزہ سے اظہار یکجہتی، پاکستان میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد

اسلام آباد (صداۓ روس)
نگراں وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سالِ نو کی تقریبات پر پابندی لگادی۔ انوار الحق کاکڑ نے ویڈیو پیغام میں عوام سے نئے سال کی آمد پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سادگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج فلسطین میں تباہی مچا رہی ہیں، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بالخصوص بچوں کے قتل پر گہرے غم میں مبتلا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں سال ٧ اکتوبر سے اسرائیلی بربریت میں ٩ ہزار بچوں سمیت ٢١ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں