پاکستان میں متعین روس کے سفیر کی پاکستانی قوم کو سال نو کی مبارک باد
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں تعینات ہونے والے روس کے نئے سفیر اے پی خوریوا نے نئے سال کی آمد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے.
پاکستان میں سفارت خانہ روس کی جانب سے جاری پیغام میں انہوں نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
پیارے پاکستانی دوستو،
میں آپ کو نئے سال ٢٠٢٤ کی آمد پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں! مجھے یقین ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات آنے والے سال میں دونوں ممالک کی عوام کے باہمی مفادات کے لیے ترقی کرتے رہیں گے۔
پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے روسی سفیر نے پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے نئے سال کی موقع پرامن، خوشحالی سمیت دلی خواہشات کا اظہار کیا.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.