ہومتازہ ترینروس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین اور روس کے درمیان اب تک سب سے بڑی تعداد میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان ٤٥٠ سے زائد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کی قید سے ٢٣٠ قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جن میں مسلح افواج اور سرحدی محافظوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدلے میں یوکرین نے ٢٤٨ روسیوں کو رہا کیا تھا، گزشتہ اگست کے بعد قیدیوں کا یہ پہلا بڑا تبادلہ ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمارے لوگ گھر آ گئے ہیں، آج ہم روس کی قید سے ٢٠٠ سے زیادہ فوجیوں اور شہریوں کو واپس لائے ہیں۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات مشکل تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری ٢٠٢٢ میں لڑائی کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک متعدد بار قیدیوں کا تبادلہ کر چکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں