شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر سنائی۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ، اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔ شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔
سوشل میڈیا پر دونوں جوڑوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سرگرم رہتی تھیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے علیحدگی یا طلاق سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں گئی تھی۔