ہومتازہ ترینیوکرین میں سفارتی حل کے لیے ٹھوس تجاویز کے لیے تیار ہے،...

یوکرین میں سفارتی حل کے لیے ٹھوس تجاویز کے لیے تیار ہے، روس

یوکرین میں سفارتی حل کے لیے ٹھوس تجاویز کے لیے تیار ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ میں سی آئی ایس ممالک کے دوسرے محکمے کے سربراہ الیکسی پولشچک نے کہا کہ روس یوکرین کی صورتحال کے سفارتی حل کے لیے حقیقی معنوں میں ٹھوس تجاویز کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ہمیں کوئی امید نہیں ہے کہ مغرب یوکرین کے تصفیے کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا۔
روسی سفارت کار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیف کی موجودہ قیادت سب سے پہلے واشنگٹن، لندن اور برسلز کی کٹھ پتلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک یوکرائنی بحران کو بڑھانے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جسے وہ نہ صرف روس کو ‘اسٹریٹیجک شکست’ پہنچانے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، بلکہ ایسے اقدامات پر عمل درآمد بھی کر رہے ہیں جن کا مقصد براعظم یورپ سے اپنے حریفوں کی معیشتوں کو کمزور کرنا ہے۔ روسی عہدیدار نے بتایا کہ ایسے ممالک ‘روسی خطرے’ جیسی مہم سے گمراہ ہو چکے ہیں اور اپنی سلامتی کو لاحق حقیقی خطرات سے اگاہ نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے روس ہمیشہ سیاسی اور سفارتی طریقوں سے موجودہ بحران پر قابو پانے کے بارے میں حقیقی طور پر ٹھوس تجاویز کے لیے تیار رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں