اردن میں ڈرون حملہ تین امریکی فوجی ہلاک
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ٣ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اردن میں ڈرون حملے میں ٣ امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔ صدر جو بائیڈن کے مطابق حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا۔
صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اردن کے اندر اس ڈرون حملے کے بعد جوابی کارراوئی کرے گا جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ برسر اقتدار ڈیموکریٹس اورحزب اختلاف کے ریپلکنز دونوں نے جوابی کاروائی پر زوردیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پہلے ردعمل میں ہی گزشتہ رات ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کو قرار دیا تھا۔ اسرائیل اور حماس کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران مشرق وسطی میں ملیشیا گروپوں نے گزشتہ کئی ماہ میں امریکی فورسز پر حملے کیے لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ کسی حملے میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔