ہومپاکستانڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور(صداۓ روس)
لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سینئر قانون دان غلام عباس ہرل کی ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر فیسوں میں اضافے کا اختیار نہیں، نگران حکومت روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے ہے فیسیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک مکمل تفصیلی جواب جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں