بھارت کی کامیاب سفارت کاری، قطر میں سزائے موت پانیوالے 8 سابق نیوی اہلکاروں کو رہا کروالیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
قطر نے جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے تمام ٨ سابق نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ قطرمیں جاسوسی کےالزام میں ٢٦ اکتوبر ٢٠٢٣ کو بھارتی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کردیاگیاتھا، یہ اہلکار اکتوبر ٢٠٢٢ سے قطر کی جیل میں تھے۔ تاہم اب قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزا پانیوالے ٨ سابق بھارتی نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے، ان میں سے ٧ اہلکار بھارت واپس آچکے ہیں۔
پچھلے سال ان افراد کی گرفتاری نے بھارتی اور عرب میڈیا میں سرخیاں بنائیں۔ یہ آٹھ افراد دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنگ سروسز کے سینئر ملازمین تھے۔ اس واقعہ کے بعد سے اس پرائیویٹ فرم کو بند کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ نیوز نے لکھا کہ اس پریشان کن تعلقات کے باوجود اس کیس کا نئی دہلی اور دوحہ کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ بھارت اور قطر مضبوط اتحادی ہیں۔
I like this blog very much, Its a really nice spot to read and find info.Money from blog