ہومUncategorizedروس میں ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے لیے تین لاکھ درخواستیں موصول، صدر...

روس میں ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے لیے تین لاکھ درخواستیں موصول، صدر پوتن

روس میں ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے لیے تین لاکھ درخواستیں موصول، صدر پوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بالٹک فیڈرل یونیورسٹی ایمانوئل کانٹ کے اسٹوڈنٹ ہاؤس میں یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس میں ہونے والے ورلڈ یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے 190 ممالک سے تقریباً تین لاکھ افراد نے درخواستیں بھیجیں ہیں. صدر پوتن نے کہا کہ دنیا کے 190 ممالک سے تین لاکھ لوگوں نے درخواستیں جمع کرائیں، لہذا یہ تقریب بہت بڑے پیمانے پر اور بہترین ہوگی۔ روسی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس تقریب کا انعقاد انتہائی منظم انداز میں اعلیٰ سطح پر کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ سوویت یونین اور روس باقاعدگی سے اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ روسی رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کچھ ریفارمیٹنگ ہو رہی ہے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں بہت سارے لوگ تیار ہیں.

صدر پوتن نے اپریل 2023 میں ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ اس حوالے سے صدارتی انتظامیہ کے پہلے نائب سربراہ سرگئی کرینکو جنہیں صدر نے فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا کہا کہ یہ تقریب 29 فروری سے 7 مارچ 2024 تک منعقد ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں