ہومتازہ ترینکیف ہمارا ہے اور ہم اس کو لے کر رہیں گے، سابق...

کیف ہمارا ہے اور ہم اس کو لے کر رہیں گے، سابق روسی صدر

کیف ہمارا ہے اور ہم اس کو لے کر رہیں گے، سابق روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف یہ فوجی آپریشن جاری رکھنا ہوگا، جب تک وہ کیف اور ساحلی شہر اوڈیسا کا کنٹرول حاصل نہیں کر لیتا۔ سینئر اہلکار کے مطابق جو اس وقت روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نے کہا کہ دونوں شہروں میں “روسی جڑیں” ہیں لیکن ماسکو کے امریکی قیادت والے دشمن چلا رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک وجودی خطرہ پیش کرتے ہیں.

روس کو اب یوکرین کے دارالحکومت کیف کو حاصل کرنا ہوگا، یہ ریمارکس ایک انٹرویو سے اقتباس ہیں جو میدویدیف نے روسی میڈیا کو دیا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کہاں رکیں گے؟ مجھے خود بھی نہیں معلوم. انہوں نے بتایا کہ بہت سارے سنجیدہ اقدامات آگے کرنے ہیں۔ روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ کیف ایک روسی شہر ہے، اور اس سے روسی فیڈریشن کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔

ایک الگ ویڈیو میں میدویدیف نے جنوبی یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے متعلق خطاب کرتے ہوئے اس شہر کے “گھر واپس لوٹنے” پر زور دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم روس میں طویل عرصے سے اوڈیسا کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ اس کی تاریخ کی وجہ سے اور وہاں کس قسم کے لوگ رہتے ہیں اور وہ کونسی زبان بولتے ہیں یہ سب ہمارے اپنے ہیں اور یہ ہمارا روسی شہر ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں