صدرپوتن کی خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد
ماسکو (صداۓ روس)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراسنودار ہائر ملٹری ایوی ایشن اسکول کی طالبات کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے، صدر پوتن نے کہا کہ خواتین ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خواتین کے عالمی دن پر روسی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماں کا درجہ حاصل کرنا ایک عورت کا سب سے بڑا تحفہ اور شاندار مقصد ہے۔ انہوں نے کہا پیاری خواتین، آپ یقیناً اپنی خوبصورتی، حکمت اور سخاوت سے اس دنیا کو بہتر بنانے کی طاقت رکھتی ہیں، لیکن سب سے بڑھ کر، قدرت نے آپ کو جو عظیم ترین تحفہ عطا کیا ہے یعنی اولاد کی پیدائش کا.
صدر نے کہا کہ خاندان ایک عورت کے لیے سب سے اہم چیزوں میں سے ایک رہتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کس کیریئر کا انتخاب کرتی ہے یا وہ کس پیشہ ورانہ بلندیوں کو حاصل کرتی ہے۔ صدر پوتن نے زور دیا کہ عورت اپنے خاندان، رشتہ دار، دوست، کے علاوہ اپنے کے بچوں کے لیے انتھک فکر، ان کی صحت اور تعلیم، انھیں صحیح تعلیم دینا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ بڑے ہو کر مہذب اور کامیاب انسان بنیں کے لئے انتہائی دشوار زندگی گزارتی ہے. روسی صدر نے خصوصی فوجی آپریشن کی کامیابی کے لیے خواتین کی خدمات کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔
Very interesting info!Perfect just what I was looking for!Money from blog