ہندوستان، بدترین آمریت پسند ملک ہے، سوئیڈش تنظیم
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سوئیڈن کی ایک تنظیم، وی ڈیم، نے ہندوستان کو دنیا کے بد ترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک ملک قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی حکومتوں کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے والی سوئیڈن کی ایک تنظیم، وی ڈیم، نے لبرل ڈیموکریسی انڈیکس میں ہندوستان کو نائیجر اور آئیوری کوسٹ کے درمیان دنیا کے بد ترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک ملک قرار دیا ہے۔ انڈیکس میں ہندوستان کا نمبر ١٠٤ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم نے ہندوستان کو دنیا کے ١٠ بدترین آمریت پسند ممالک میں شامل کیا ہے۔ مختلف ممالک کی فہرست میں ٢٠١٨ سے ہندوستان کا نمبر نیچے ہوتا گیا اور ٢٠٢٣ میں ایک بدترین آمریت پسند ملک بن گیا۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وی ڈیم (ویرائٹیز آف ڈیموکریسی) انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ١٧٩ ممالک کا جائزہ لیا گیا تو ہندوستان کو نائیجر (بہتر) اور آئیوری کوسٹ (بدتر) کے درمیان جگہ ملی۔ ١٧٩ ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا نمبر ١٠٤ رہا۔ رپورٹ میں ہندوستان کو “حال ہی میں بدترین آمریت پسندوں میں سے ایک” کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ “سیاسی میدان” وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان کو سب سے کم درجے والا مقام حاصل ہے، نچلی سطح کے ٤٥ ممالک میں، ١٣٧ پر۔
رپورٹ میں مذہبی آزادی کے لیے ہندوستان کے سمٹتے ہوئے ماحول کا حوالہ دیا گیا ہے۔ “مودی کی قیادت والی حکومت بھی مذہبی حقوق کی آزادی کو دبانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیاسی مخالفین اور حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والے لوگوں کو دھمکانا نیز تعلیمی اداروں میں اختلاف رائے کو خاموش کرنا اب عام بات ہے۔
It is a very interesting article to follow. It’s amazing and very useful.
บาคาร่าออนไลน์