اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیل کے لئے لڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جنوبی افریقہ

South African Foreign Minister Naledi Pando

اسرائیل کے لئے لڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جنوبی افریقہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف مزید سخت موقف اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد جنوبی افریقہ نے اگلا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور نے کہا کہ حکومت ان شہریوں کو گرفتار کرے گی جو اسرائیلی فوج میں شامل ہوکر غزہ میں کاروائی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایک بیان جاری کر کے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو جنوبی افریقی ہیں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ جب وہ گھر آئیں گےتو ہم ان کو گرفتار کریں گے۔ خاتون وزیرخارجہ نے ان الفاظ کے ختم ہونے کے بعد سامعین کی جانب سے زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ یاد رہے کہ دسمبر کے آخر میں جنوبی افریقہ نےعالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

٢٦ جنوری کو اپنے عبوری فیصلے میں اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ جنوبی افریقہ کا مقدمہ معقول ہے۔ عدالت نے عارضی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور غزہ میں انسانی امدادی عمل کی اجازت دینا چاہیے۔

Share it :
Translate »