ہومانٹرنیشنلامریکی صدر جوبائیڈن کے روسی صدر کے بارے ایک بار پھر توہین...

امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی صدر کے بارے ایک بار پھر توہین بھرے الفاظ

امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی صدر کے بارے ایک بار پھر توہین بھرے الفاظ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے صدر جوبائیڈن کی جانب سے روس کے ہم منصب ولادیمیر پوتن کی پھر توہین کردی گئی۔ امریکی صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے پوتن کو ٹھگ کہہ دیا۔ اس سے قبل امریکی صدر روسی ہم منصب کو قاتل،آمر، قصائی، جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں۔ امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پوتن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر پوتن نے ماضی کے زبانی حملوں پر بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر بائیڈن کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔ روسی صدر کہہ چکے ہیں کہ ٹرمپ سے بہتر بائیڈن ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی ممکن ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں