ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
اسلام آباد (صداۓ روس)
مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر سے ٣٠ روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بڑھنے پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کی ملی بھگت کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر یہ تیسری دفعہ ٣٠ روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت ٢٥٧ روپے فی کلو ہے جبکہ یہ شہروں میں ٣٥٠ روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے مختلف بہاڑی علاقوں میں ایل پی جی قیمتوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کے باعث ایل پی جی ٤١٠ روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔