ہومانٹرنیشنلاسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا،...

اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا، اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا، اقوام متحدہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے انروا نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ ، بھک مری اور بیماریاں ، جلد ہی غزہ کے عوام کی اصلی قاتل بن جائيں گی۔ انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے اپنے بیان میں انسان دوستانہ امداد تک غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی رسائی ميں اسرائیلی حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محاصرہ، بھک مری اور بیماریاں جلد ہی غزہ کے عوام کی اصلی قاتل بن جائيں گی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بھی ابھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
جوزپ بوریل نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کو غزہ تک جانے دے۔ جوزپ بوریل نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے کہا کہ میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انروا کے سربراہ فلپ لازارینی کو غزہ ميں جانے کی اجازت ديں اور اقوام متحدہ و دیگر انسان دوستانہ اداروں کے کارکنوں کے لئے لازمی ویزے جاری کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

19 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں