پشاور (صداۓ روس)
خیبرپختونخوا حکومت نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب اورسیز پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں،اس حوالے سےٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، پاکستانی سفارتی مشنز کی جانب سے کے پی حکومت کے اقدام کو سراہا گیا ۔دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد درخواستگزار کو تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیاجائےگا اور تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔