ہومتازہ ترینماسکو کروکس کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لیں گے، روسی...

ماسکو کروکس کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لیں گے، روسی صدر

ماسکو کروکس کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لیں گے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
صدر پوتن نے ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے کو کو ’دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حملے میں ١٣٣ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سنیچر کو اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ چاروں مسلح افراد کو سرحد عبور کر کے یوکرین میں داخل ہونے کا موقع ملنے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آج آپ سے خونی، وحشیانہ دہشت گردانہ کارروائی کے سلسلے میں بات کر رہا ہوں، جس کا نشانہ درجنوں بے گناہ، پُرامن لوگ تھے۔‘
’لوگوں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کی اس دہشت گردانہ کارروائی کے چاروں مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ یوکرین کی طرف سفر کر رہے تھے جہاں ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے پاس سرحد عبور کرنے کے لیے ایک ذریعہ تھا۔‘ قبل ازیں روس کی ایف ایس بی سکیورٹی سروس نے کہا تھا کہ حملہ آور روس سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران یوکرین میں لوگوں سے ’رابطے میں تھے۔‘ جمعے کو روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں کم از کم 133 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں