ہومتازہ ترینبارہ اپریل، خلا میں قدم رکھنے والے پہلے انسان یوری گاگرین نے...

بارہ اپریل، خلا میں قدم رکھنے والے پہلے انسان یوری گاگرین نے تاریخ رقم کردی

بارہ اپریل، خلا میں قدم رکھنے والے پہلے انسان یوری گاگرین نے تاریخ رقم کردی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پرورش پانے والے یوری گاگرین خاندان کے پسندیدہ شخص تھے۔ وہ یقیناً ایک خوش شکل، وجہیہ اور کمیونسٹ پارٹی کے ایک وفادار رکن تھے۔ 12 اپریل 1961 کو ایک نئے دور کا آغاز ہوا کہ جب روسی کاسموناٹ “یوری گاگرین” نے اسپیس کرافٹ “واسٹاک تھری کے اے” میں سفر کرتے ہوئے خلا میں جانے والے پہلے انسان کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی مناسبت سے آج کی تاریخ کو خلا میں انسان کے پہلے قدم کی یادگار کے طور پر تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 3 نومبر 1957 کو سوویت یونین نے “لائیکا” نامی ایک کتیہ کو خلا میں بھیجا، اس تجربے سے خلا میں انسان کے سفر کی راہ مزید ہموار ہوئی.

ازویسیتیا کے خصوصی نمائندے کے مطابق 12 اپریل 1961 کی صبح گاگارن نے ’اپنے ساتھیوں اور اہلکاروں کو آخری مرتبہ ہاتھ ہلایا اور خلائی جہاز میں بیٹھ گئے۔ کچھ ہی سیکنڈز کے بعد کمانڈ دے دی گئی اور یہ دیوہیکل جہاز ستاروں اور بادلوں کی جانب سے لپکا۔‘ وہ جب زمین پر واپس پہنچے تو وہ سوویت یونین کے ’پوسٹر بوائے‘ تھے ایک ایسا خلائی پائلٹ جو صیحیح معنوں میں روسی تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں