ہومشوبزٹام کروز کو دل و دماغ سے شوہر تسلیم کرتی ہوں: امیشا...

ٹام کروز کو دل و دماغ سے شوہر تسلیم کرتی ہوں: امیشا پٹیل

ممبئی (صداۓ روس)
بالی ووڈ فلم کہو نہ پیار ہے سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 48 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو دل و دماغ سے اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی اداکار سنجے دت 20 سال سے ان کی شادی کرانے کی کوشش کررہے ہیں تب سے وہ میرے لیے درست رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں یہ بچی ہے، اس کو کھلونے دو، اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے۔

دوران انٹرویو میں امیشا پٹیل نے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے حقیقی زندگی میں شادی نہیں کی ، لیکن میں ایک شخص سے بہت محبت کرتی ہوں جس کو میں اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہوں۔امیشا پٹیل نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو کافی پسند کرتی ہیں اور ان پر اپنی جان چھڑکتی ہیں وہ اپنے دل و دماغ میں ٹام کو اپنا شوہر تسلیم کر چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل