واشنگٹن (صداۓ روس)
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔
نجی ٹی وی اے آروا ئی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں جس میں اہم سرمایہ کاروں نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے پاکستان سے متعلق رویوں میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔سفیر نے بتایا کہ وزیرخزانہ سے امریکی وزیرخارجہ و خزانہ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی، امریکی حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔