ہومتازہ ترینیوکرین میں قبضے میں لیے گئے نیٹو کے ہتھیاروں کی نمائش ماسکو...

یوکرین میں قبضے میں لیے گئے نیٹو کے ہتھیاروں کی نمائش ماسکو میں شروع

یوکرین میں قبضے میں لیے گئے نیٹو کے ہتھیاروں کی نمائش ماسکو میں شروع

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں پوکلونایا ہل میں وکٹری میوزیم کے سامنے یوکرین میں قبضے میں لئے گئے نیٹو ممالک کے پکڑے گئے ہتھیاروں کی نمائش میں مختلف بکتر بند آلات کے 32 یونٹ رکھے گئے ہیں۔ روس کے سینٹرل آرمڈ فورسز میوزیم کے سینئر محقق آندرے لیوبچیکوف نے کہا کہ نمائش میں ضبط کیے گئے فوجی سازوسامان کے مختلف یونٹس پیش کئے گئے ہیں جنہیں روسی فوجیوں نے خصوصی فوجی آپریشن زون میں قبضے میں لیا تھا.مثال کے طور پر اس نمائش میں جرمن ساختہ لیوپارڈ 2 ٹینک، ایک امریکن ابرامس، بریڈلی فائٹنگ وہیکل، ایم 113 اور میکس پرو، ترکی کی بنی ہوئی بی ایم سی کرپی، برطانیہ کی ساختہ مستیفف، سویڈن کی ایک سی وی نائنٹی جنگی گاڑی، اور اس کے ساتھ متعدد گولہ بارود کا سامان شامل ہے۔ نیٹو کے اس جدید اسلح کو روسی فوجیوں نے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران پکڑ لیا۔

NATO weapons in Moscow

اطلاعات کے مطابق ماسکو میں جاری اس نمائش میں آتشیں اسلحہ، دستاویزات، نقشے، گیئر اور ڈرون بھی رکھے گئے ہیں۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے روسی عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس نمائش کا رخ کیا. اس نمائش میں نیٹو کے تیار کردہ چھوٹے ہتھیاروں اور انجینئرنگ کے آلات کے علاوہ یوکرین کے ڈرون اور مواصلاتی نظام کی کئی اقسام بھی رکھی گئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ شو کو کئی موضوعاتی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں شرکا کو مغربی ساختہ ہتھیاروں کی جنگی خصوصیات کے ساتھ ساتھ مخصوص آلات کو کس طرح پکڑا گیا تھا، یہ جاننے کا موقع ملا ہے۔

NATO weapons in Moscow

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل