ہومتازہ ترینماسکو میں ماہ مئی میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم

ماسکو میں ماہ مئی میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم

ماسکو میں ماہ مئی میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے ہائیڈرو میٹرولوجیکل سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ماسکو میں گرنے والی برف دارالحکومت میں سال کے اس دن پہلی بار ریکارڈ کی گئی تھی۔ رومن ویلفنڈ نے جمعہ کو انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح شہر کے مختلف حصوں میں ریڈ اسکوائر پر یوم فتح کی پریڈ کی تیاریوں کے دوران برف ایک سے پانچ سینٹی میٹر کی گہرائی تک پہنچ گئی۔

ویلفنڈ نے کہا کہ موسمیاتی مشاہدات کی پوری مدت میں پہلی بار 9 مئی کو برف گرنے کا منظر ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ یہ اتنا سرد دن تھا کہ اس کی آب و ہوا 26 مارچ کے دن کے برابر تھی یعنی جمعرات کا درجہ حرارت معمول کے موسمیاتی کیلنڈر سے ڈیڑھ ماہ پیچھے چلا گیا. موسم کی خبر رساں ایجنسی میٹیونووسٹی کی چیف ماہر، تاتیانا پوزڈنیاکوا نے کہا کہ ماسکو میں جمعرات کو اوسط درجہ حرارت ایک عشاریہ سات ڈگری تھا، جو 9 مئی 1972 کے بعد سب سے زیادہ سرد تھا۔

پوزڈنیاکوا نے بتایا کہ نو مئی کی صبح کی سردی کے بعد درجہ حرارت دوپہر تک 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا اور برف پگھل گئی، تاہم دن کا اوسط اب بھی معمول سے 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا.گزشتہ ہفتے گیسمیٹیو ویب سائٹ نے کہا کہ ماسکو کی سردی 23 سالوں میں گرم ترین اپریل کے بعد ہے۔ گزشتہ ماہ اوسط درجہ حرارت 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ گسمیتھیو کے مطابق ٢ اپریل کو 23.2 کا ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل