ہومانٹرنیشنلیوکرینی بحران کا تنہا ذمہ دار امریکہ ہے، چین

یوکرینی بحران کا تنہا ذمہ دار امریکہ ہے، چین

یوکرینی بحران کا تنہا ذمہ دار امریکہ ہے، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ یوکرائنی بحران کی تخلیق اور اس کی موجودہ حالت میں بگڑتی صورت حال کا براہ راست ذمہ دار امریکہ ہے۔ ترجمان نے کہا امریکہ، اپنی سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت کے ساتھ، یوکرائنی بحران کے ابھرنے اور اس میں اضافے کی ناقابل تلافی ذمہ داری اٹھاتا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن یوکرائن کے معاملے پر امن نہیں چاہتا۔

واضح رہے اس سے قبل 16 مئی کو امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ چین یورپ کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں کرسکتا، اگر وہ اسی وقت روس کی حمایت کرے گا، انہوں نے الزام عائد کیا ایسا تب تک ممکن نہیں جب تک چین روسی فوجی صنعتی کمپلیکس کو ایندھن دے گا۔ پٹیل کے مطابق چین سے نہ صرف یوکرین کی سلامتی بلکہ یورپی سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل