اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا کی تیاری جاری ہے، کریملن

Putin

روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا کی تیاری جاری ہے، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے شمالی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتن کی ہفتے کے روز قدرتی وسائل اور ماحولیات کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف کے ساتھ ملاقات، جو شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے سربراہ ہیں، اس دورے کی تیاریوں سے متعلق نہیں تھی۔

واضح رہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ستمبر میں روس کے دورے پر پوتن کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ یہ ممالک پوتن کے دورے کا وقت طے کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Share it :
Translate »