اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

Putin

صدر پوتن ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ ملک کے رہنما شوکت مرزیوئیف سے بات چیت کریں گے۔ یاد رہے 7 مئی کو حلف برداری کی تقریب کے بعد روسی رہنما کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ کریملن کی پریس سروس نے کہا کہ صدر پوتن اور مرزییوئیف موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کی مزید ترقی کے امکانات، اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحادیوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور موجودہ علاقائی مسائل پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔

روس اور ازبکستان کی کونسل آف ریجنز کے پہلے اجلاس میں سربراہان مملکت بھی شرکت کریں گے۔ مزید برآں، دورے کے دوران متعدد مشترکہ دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

Share it :
Translate »