صدر پوتن کا ازبکستان کے مزدوروں کو مزید سہولیات دینے کا وعدہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ازبک ہم منصب شوکت مرزیوئیف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس ازبکستان کے شہریوں کو کام کے اچھے حالات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی حکام ہمارے ساتھ کام کرنے والے ازبک شہریوں کو کام کے اچھے حالات اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ضروری کام کر رہے ہیں اور کریں گے۔ روسی صدر کے مطابق ہم مائیگریشن ڈوزیئر کے تمام اہم مسائل پر ازبک حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے.
روسی صدر نے بتایا کہ ازبکستان کے 10 لاکھ سے زیادہ شہری روس میں رہتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تعمیرات، ہاؤسنگ اور کمیونل سروسز اور ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ماسکو روسی معیشت کی ترقی میں ازبک اہم شراکت کی تعریف کرتا ہے۔ روسی سربراہ مملکت نے مزید کہا اور یقیناً مجھے امید ہے کہ ان کی وطن بھیجی جانے والی رقم ازبکستان کی معیشت کے لیے، ملک کے مختلف علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے ایک سنجیدہ مدد ہے۔