جرمنی امریکہ کو چھوڑ کر روس کے قریب ہوجائے گا، امریکی ماہر
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے سیکرٹری دفاع ڈگلس میکگریگر کے سابق مشیر نے کہا کہ مستقبل میں جرمنی بتدریج امریکہ سے دور ہو جائے گا اور روس کے قریب ہو جائے گا۔ میکگریگر نے ایکس سوشل نیٹ ورک میں اپنے صفحے پر لکھا کہ جرمنی فکری، ذہنی اور حکمت عملی سے روس کی سمت میں انچ انچ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے مہینوں میں امریکہ اور برلن کے درمیان ایک یقینی وقفہ دیکھنے جا رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ روس کی طرف پیش قدمی ہی جرمنی کی اقتصادی بحالی کا واحد راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کی موجودہ صورت حال حالیہ روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے خراب ہے خاص کر معاشی بحران یورپی ممالک کو متاثر کرنے لگا ہے، ان میں جرمنی
بھی شامل ہے جو یورپ کی ایک مضبوط معیشت سمجھا جاتا ہے.
امریکی سابق عہدیدار کے مطابق آنے والا دور جرمنی کو اپنی خارجہ پالیسی کی از سر نو تبدیلی پر مجبور کرے گا، یہ ہی وجہ ہے کہ جرمنی آہستہ آہستہ اب امریکہ کی بجے اب روس کی کی جانب بڑھتا جائے گا.