ہومانٹرنیشنلبرطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا اجرا

برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا اجرا

برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا اجرا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے نوٹ جاری کر دیئے. برطانیہ کی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ۔ برطانوی قومی نشریاتی ادارے کے مطابق نئے نوٹوں کا اجراء خراب شدہ نوٹوں کی جگہ کیا جا رہا ہے ، جب مانگ پیدا ہو گی تو آہستہ آہستہ بڑی تعداد میں جاری کئے جائیں گے،رپورٹس کے مطابق خریدار اب بھی ایسے موجودہ 5، 10، 20، اور 50 پاؤنڈ کے نوٹ استعمال کر سکتے ہیں جن میں مرحوم ملکہ کی تصویر کنندہ ہے.

شاہ چارلس برطانوی تاریخ کے دوسرے بادشاہ ہیں جو ان نوٹوں پر نظر آئیں گے، ملکہ الزبتھ نے 1960 میں اس روایت کا آغاز کیا۔ ادارے کے مطابق گزشتہ سال جو پہلے نئے نوٹ چھاپے گئے تھے ان پر شاہ چارلس کی تصویر 2013 میں لی گئی تصویر ڈالی گئی تھی، بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے نئے نوٹوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل