ہومتازہ ترینیوکرین کیلئے صدر پوتن کی امن پیشکش اب بھی برقرار ہے, کریملن

یوکرین کیلئے صدر پوتن کی امن پیشکش اب بھی برقرار ہے, کریملن

یوکرین کیلئے صدر پوتن کی امن پیشکش اب بھی برقرار ہے, کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی یوکرین کے لیے امن کی تجویز کیف کے سیواستوپول پر حالیہ میزائل حملے کے باوجود برقرار ہے۔ یوکرین نے اتوار کے روز روس کے جزیرہ نما کریمیا پر شہریوں پر ایک میزائل حملے کا تجربہ کیا جس میں کلسٹر گولہ بارود کے وار ہیڈز سے لیس امریکی ساختہ اتکمس نظام کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ روسی فضائی دفاع متعدد میزائلوں کو روکنے میں کامیاب رہا، لیکن بدقسمتی سے ایک میزائل سیواستوپول شہر کے اوپر ہوا میں پھٹ گیا، جس سے شہری آبادی میں ہلاکتیں ہوئیں۔

مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ ماسکو اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ سیواستوپول پر وحشیانہ میزائل حملے کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے مغربی فراہم کردہ تکنیکی طور پر پیچیدہ میزائل کے بارے میں صدر پوتن کے حالیہ بیان کو یاد دلوایا، جیسے اتوار کے یوکرینی حملے میں استعمال ہونے والے اتکمس نظام جس کا تعلق ان کے بقول کیف نہیں بلکہ مغرب سے ہے، جو اہداف کا تعین کرتا ہے اور لانچوں کو گرین لائٹ دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل