روس پاکستان کو توانائی کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار ہے، صدر پوتن
آستانہ(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات ترقی کر رہے ہیں اور تجارتی ٹرن اوور بڑھ رہا ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات ترقی کر رہے ہیں، اور کاروبار دوستانہ انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تجارتی ٹرن اوور میں اضافے کو دیکھ رہا ہوں اور اس شعبہ میں امکانات بہت اچھے ہیں۔ روسی رہنما نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے اور زرعی صنعتی کاروبار میں تعاون جاری ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمارے توانائی کے وسائل کی پاکستان کو ترسیل شروع ہوگئی ہے اور ہم انہیں بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
صدر پوتن نے کہا کہ روس پاکستان کے غذائی تحفظ کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ روسی سربراہ مملکت نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں اناج کی ترسیل بڑھا رہے ہیں۔