ہومتازہ ترینیوکرین کی روسی بمبار طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی...

یوکرین کی روسی بمبار طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

یوکرین کی روسی بمبار طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روس خفیہ ادارے ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے نیٹو کی جانب سے روسی ٹی یو 22 اسٹریٹجک بمبار طیارے کو یوکرین میں اڑانے کر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے یوکرائنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے روسی ایرو اسپیس فورسز کے ایک اسٹریٹجک بمبار کو بیرون ملک اڑانے کے لیے آپریشن کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرائنی انٹیلی جنس نے ایک روسی فوجی پائلٹ کو مالیاتی انعام اور اطالوی شہریت دینے کا وعدہ کر کے اسے یوکرین کے لیے ہوائی جہاز اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید کہا کہ شواہد ملے ہیں کہ نیٹو ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں آپریشن کی تیاری اور اسے انجام دینے میں ملوث تھیں۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کی طرف سے جاری کردہ یوکرائنی انٹیلی جنس افسر کے ساتھ پائلٹ کی خط و کتابت کی تصویر کے مطابق ایک روسی پائلٹ کو اسٹریٹجک بمبار طیارے کو بیرون ملک اڑانے کے لیے 3 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ انٹیل ایجنٹ نے کہا روسی پائلٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تین ملین ڈالر ملیں گے ۔ خط و کتابت یہ واضح کرتی ہے کہ یوکروبورن پروم دفاعی کمپنی کی طرف سے 1 ملین ڈالر کی ادائیگی متوقع تھی۔ ویڈیو میں امریکی ڈالر کے بنڈل بھی دکھائے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل