اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین میں بچوں کے اسپتال میں حملہ خود یوکرین نے کیا، ماسکو

Ukraine hospital attack

یوکرین میں بچوں کے اسپتال میں حملہ خود یوکرین نے کیا، ماسکو

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے یوکرائنی افواج پر یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے خود بچوں کے اسپتال کو ایئر ڈیفنس میزائل سے نشانہ بنایا. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال کو اگر کسی روسی میزائل سے نشانہ بنایا جاتا تو کچھ باقی نہیں رہ سکتا ہے۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خطاب میں کیف کے اوکھمٹائڈیٹ چلڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ولادیمیر ژوونیر نے روس پر پیر کے روز جان بوجھ کر اس ہسپتال پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس حملے کے بعد ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ژوونیر نے دعوی کیا کہ یہ واقعہ صرف ایک جنگی جرم نہیں بلکہ انسانیت پر انتہا کی جفا ہے.

Share it :
Translate »