ہومانٹرنیشنلامریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار تعینات کرے...

امریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار تعینات کرے گا

امریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار تعینات کرے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ 2026 سے جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نصب کرے گا، اس حوالے سے دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے۔ ان ہتھیاروں بشمول ایس ایم-6 اور ٹام ہاک سسٹم کی براعظم یورپ میں تعیناتی پر اس وقت تک پابندی لگا دی گئی تھی جب تک واشنگٹن نے 2019 میں سرد جنگ کے دور کے ایک تاریخی معاہدے کو ختم کردیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق امریکہ 2026 میں جرمنی میں اپنی ملٹی ڈومین ٹاسک فورس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی شروع کرے گا.

امریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار تعینات کرے گا، یہ بیان بدھ کو واشنگٹن میں نیٹو کے سالانہ سربراہی اجلاس میں امریکی اور جرمن حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد جاری کیا گیا۔

جرمنی میں تعینات کئے جانے والے ہتھیاروں میں ایس ایم-6 اینٹی ایئر میزائل جس کی رینج 460 کلومیٹر تک ہے، اور اس کے علاوہ ٹام ہاک کروز میزائل شامل ہوں گے جو 2500 کلومیٹر سے زیادہ دور کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہائپرسونک ہتھیار بھی جرمنی میں رکھے جائیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل