ہومانٹرنیشنلآسٹریلوی جوڑا روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

آسٹریلوی جوڑا روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

آسٹریلوی جوڑا روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلوی فوج کی ایک نجی کمپنی کی خاتون اہلکار اور اس کے شوہر کو برسبین میں آسٹریلیا کی قومی سلامتی کے مفادات سے متعلق معلومات تک رسائی اور اسے روس کے حوالے کرنے کی مبینہ کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی فیڈرل پولیس (اے ایف پی) کے مطابق 40 سالہ کیرا کورولیو اور 62 سالہ ایگور کورولیو جو کہ خود ملازمت کرنے والے ہیں، روس میں پیدا ہوئے لیکن ان کے پاس آسٹریلیا کی شہریت تھی۔ انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور ان پر روس کو حساس معلومات کی فراہمی سمیت جاسوسی کا الزام لگایا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر جوڑے کو 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اے ایف پی نے کہا کہ چونکہ تفتیش جاری ہے مزید الزامات آئندہ کی تاریخ میں عائد کیے جا سکتے ہیں، جاری بیان میں مزید کہا کہ اگر اس جوڑے کا کسی غیر ملک سے براہ راست تعلق پایا جاتا ہے تو ان کی سزا 25 سال سے لے کر عمر قید تک بڑھ سکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل