ہومپاکستاننسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، خدیجہ...

نسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، خدیجہ زرین خان

نسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، خدیجہ زرین خان

مظفرآباد(صداۓ روس)
چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ نسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے کشمیر اور یوم شہدائے جموں،یوم الحاق پاکستان،یوم تاسیس آزادکشمیر اور یوم پاکستان و جشن آزادی سمیت تمام قومی و ریاستی ایام منانے کامقصد چھٹی نہیں بلکہ قوم خصوصا نئی نسل کو اس دن کے حوالے سے آگاہی دینا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت،تعلیمی ادارے اور معاشرے کی قابل شخصیات اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہارخدیجہ زرین خان نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خدیجہ زرین خان نے کہا کہ 13جولائی1931کو جن 22کشمیریوں نے سری نگر جیل کے سامنے اذان کی تکمیل میں جانیں پیش کیں اس کی مثال تاریخ اسلام میں نہیں ہے۔ چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا یہ جذبہ ہی تھا کہ جس نے دو قومی نظریہ کو مزیدمضبوط کیا۔ انہوں نے کہا قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال نے بھانپ لیا تھا کہ ہم ہندوؤں کے ساتھ اکھٹے نہیں چل سکتے ہماری دینی روایات، اقدار،اطوار اور رسومات الگ ہیں، ڈوگرہ مظالم کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد تاریخ ساز ہے جنہوں نے کھالیں کھینچوا لیں مگر اسے تسلیم نہیں کیا۔ آزادی نعمت ہے ہم نے حاصل کر لی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل