اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر کی حفاظت انتہائی سختی سے کی جا رہی ہے، کریملن

Putin

روسی صدر کی حفاظت انتہائی سختی سے کی جا رہی ہے، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے شاٹ پبلیکیشن کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مکمل تحفظ حاصل ہے،اور ان کی حفاظت انتہائی سختی سے کی جا رہی ہے. پیسکوف نے روسی رہنما پر قاتلانہ حملے کے بارے میں یوکرائنی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کیرل بوڈانوف (جو روس میں دہشت گرد اور انتہا پسند کے طور پر درج ہیں) کے الفاظ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ روسی صدر کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور وہ انتہائی محفوظ ماحول میں ہیں. پیسکوف نے زور دے کر کہا کیف حکومت کی طرف سے تمام خطرات واضح ہیں، اس لیے صدر کی حفاظت کو مناسب سطح پر یقینی بنایا گیا ہے۔

کیرل بوڈانوف کو ماسکو کی دہشت گرد اور انتہا پسندوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے. یوکرائنی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے یوکرائنی نیوز آؤٹ لیٹ این وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر پوتن کو قتل کرنے کے لیے کیف کی کوششوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے مزید معلومات فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ ان کی سروس نے روسی صدر کو قتل کرنے کی متعدد ناکام کوششیں کی ہیں۔

Share it :